توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر افسروں کو نوٹس جاری

جمعہ 3 جولائی 2015 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور دیگر افسروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14جولائی تک جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سلامت بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس نے سکندر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع اپنے پلاٹ کی نشاندہی کیلئے درخواست دی تھی جس پر ہائیکورٹ نے ایک برس قبل فیصلے کا حکم دیا تھا مگر ایک برس گزرنے کے باوجود ایل ڈی اے حکام نے پلاٹ کی نشاندہی کی اور نہ درخواست پر فیصلہ کیا۔

فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ تھری خواجہ توقیر، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ندیم حسن زیدی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور دیگر افسروں سے 14جولائی تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :