لاہور ہائیکورٹ نے 800کنال سرکاری اراضی پر حمزہ شوگر ملزکے قبضے کو غیرقانونی قرار دیدیا،محکمہ مال کو واگزار کرانے کا حکم
محکمہ مال چاہے تو حمزہ شوگر ملز سے مقررہ مدت تک سرکاری اراضی استعمال کرنے پر جرمانہ بھی وصول کر سکتا ہے‘ دو رکنی بنچ کا فیصلہ
جمعہ 3 جولائی 2015 20:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے 800کنال سرکاری اراضی پر حمزہ شوگر ملزکے قبضے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے محکمہ مال بہالپور کو شوگر ملز کے قبضے سے سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔فاضل بنچ نے حمزہ شوگر ملز کی اپیل خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ محکمہ مال چاہے تو حمزہ شوگر ملز سے مقررہ مدت تک سرکاری اراضی استعمال کرنے پر جرمانہ بھی وصول کر سکتا ہے۔
درخواست گزارنے سول عدالت کے ایک فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے چک نمبر 8تحصیل خانپور بہالپور میں شوگر ملز سے ملحقہ800ایکڑ بنجر پڑی ہوئی سرکاری اراضی کو اپنی ذاتی رقم سے آباد کیا اور طویل عرصے سے اراضی شوگر مل کے زیر استعمال ہے ، اس لئے اس اراضی کوحمزہ شوگر ملز کی ملکیت قرار دیا جائے۔(جاری ہے)
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ مال اور شوگر مل کے درمیان اراضی سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں اس لئے شوگر ملز کا سرکاری اراضی پر قبضہ غیرقانونی ہے۔
شوگر ملز انتظامیہ سرکاری اراضی پر اپنا غیرقانونی قبضہ برقرار رکھنا چاہتی ہے مگر اس دوران کوئی جرمانہ یا معاوضہ بھی ادا نہیں کرنا چاہتی۔ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ محکمہ مال سرکاری اراضی کوواگزار کرائے اور اگر ضروری سمجھے تو شوگر ملز انتظامیہ سے اراضی استعمال کرنے کا جرمانہ یا معاوضہ بھی وصول کیا جا سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.