کوئٹہ میں زمینوں کے انتقالات اور رجسٹریوں پرفوری طورپر 15دنوں کیلئے پابندی عائد کردی جائے ،شیخ جعفرخان مندوخیل

جمعہ 3 جولائی 2015 20:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر روینویو ، ایکسائز وٹر انسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ کوئٹہ میں زمینوں کی انتقالات اور رجسٹریوں پرفوری طورپر 15دنوں کیلئے پابندی عائد کردی جائے گئی ہے اس مقصد کیلئے محکمہ ریونیو بورڈ کو ہدایت جاری کردی گئی ہے اس عملکا بنیادی مقصد عوام کو کمرشل و رہائشی زمینوں کے چکر میں دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے عمل کو روکتا ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی کرپشن کو ختم کرنا ہے جعفر مندوخیل نے کہاکہ پلاٹ کے نقشہ جات و تاکا مکمل ہونا اشد ضروری ہے اور آئندہ سے ہر انتقا ل وٹر انسفر کے ساتھ زمین کا تصدیق شدہ تاتیما بھی منسلک ہونا ضروری ہوگا۔

تاکہ زمین خریدنے والے کو دھوکہ نہ دیاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ترجیحی بنیادوں پر کمرشل و رہائشی مسئلہ بھی حل کرنا ہے کیونکہ تحصیل عملہ پہلے زمین کو کمر شل اور بعد میں کرپشن کرنے کیلئے اسے رہائشی کا بتاتے ہیں حالانکہ کمرشل اور رہائشی زمینوں کے اپنے اپنے ریٹ مقرر ہیں۔ ہمارے اقدامات کا مقصد عوام کو لوٹنے سے بچانا ہے ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہمیں عزیز ہیں جعفر مندوخیل نے کہاکہ عوام اب بلا خوف اپنے مقرر ہ ریٹ کے مطابق پیسے جمع کرکے اپنا انتقال حاصل کرسکتے ہیں اور تحصیل کوئٹہ میں کسی کی بیکاو ے میں نہ آئیں تاکہ ان کا پیسہ ضائع نہ ہوسکے ۔

جعفر خان مندوخیل نے کہاکہ تحصیل کوئٹہ کا جو بھی اہلکار کرپشنمیں ملوث ہوگا ہم ان کے خلاف کارروائی کرکے فارغ کردیں گے تحصیل کوئٹہ میں پندرہ دن کے اندر کم نرخوں والا ٹیبل ریٹ بھی لاگو ہوجائیگا اور یہ عمل کرپشن کا بیخ کنی کریگا۔ اور عوام کم فیس میں بخوشی ٹیکس جمع کریگا۔ جعفرخان مندوخیل نے واضح کیا کہ زمینوں کی انتقالات اور رجسٹرڈیوں پر پندرہ روزہ پابندی سے زمینوں کے تاتیموں او نقشہ جارت کا ریکارڈ مکمل ہوسکے گا۔ اور اس مقصد کی تکمیل تک پابندی برقرار رہیگیی ۔