کوئٹہ،شہریوں پر تشدد کرنے اور رشوت لینے پر ایس ایچ او گوالمنڈی کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے، سیاسی وسماجی حلقے
جمعہ 3 جولائی 2015 20:38
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور آئی جی سے اپیل ہے کہ شہریوں پر تشدد کرنے اور رشوت لینے پر ایس ایچ او گوالمنڈی کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر کوئٹہ میں ہڑتال سمیت سخت احتجاج کر مجبور ہونگے۔ یہ بات قبائلی و سیاسی رہنما نعیم خلجی ،شاہین خلجی ، تحریک انصاف کے عبداللہ توخئی ،مسلم لیگ (ق) کے آغا جان ہمدرد اور دیگر نے ایس ایچ او گوالمنڈی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔
مقررین نے کہا کہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور منشیات فورشوں کے خلاف کارروائی کی بجائے شریف شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایس ایچ او گوالمنڈی نے سابق ناظم شاہ محمد خلجی کو گرفتار کرلیا اوراسکے دفتر سے 10لاکھ روپے بھی اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ شاہ محمد کی رہائی کیلئے 5لاکھ روپے طلب کیا رشوت نہ دینے پر شاہ محمد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جسے معزز عدالت نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی سرپرستی میں شہرمیں ٹارگٹ کلنگ ، اغواء برائے تاوان اور منشیات کے اڈے چل رہے ہیں لیکن پولیس انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی بلاجواز شریف شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس ایچ او گوالمنڈی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اگر پولیس کے اعلیٰ حکام نے ایس ایچ او گوالمنڈی کو فوری طورپر برطرف نہیں کیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ شاہ محمد خلجی پر ایس ایچ او کے تشدد اور رشوت لینے پر ایف آئی آر درج کرکے انہیں فوری طور پر برطرف کیا جائے بصورت دیگر ہم کوئٹہ شہر میں ہڑتال سمیت سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.