اسلام آباد پولیس کا سر چ آ پر یشن، 13 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے

سر چ آ پر یشن شاہ اللہ دَتہ،سیکٹر D-12اور گر د ونو اح میں کیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پولیس نے سر چ آ پر یشن کے دوران 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔یہ سر چ آ پر یشن شاہ اللہ دَتہ،سیکٹر D-12اور گر د ونو اح میں کیا گیا ۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کو مزید مو ثر بنائیں ۔ اہم مقامات کی سیکو ر ٹی پر گشت کوبڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا یا جا سکے ۔

اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارلحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پلان کے مطابق اسلا م آباد کے تمام زونل آفیسرز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں اپنے علاقوں میں ان جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔

تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میں سر چنگ و کو منگ کوجا ر ی رکھتے ہو ئے مشکو ک ومشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔تا کہ ان کے مذمو م مقاصد کو نا کا م بنا یا جا سکے ۔ ان ہدایات کی روشنی میں تھا نہ گو لڑ ہ کے علاقے شاہ اللہ دَتہ ،سیکٹر D-12اور گر د ونو اح میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس ٹیمو ں نے13مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔

اس سر چ آ پر یشن کا بنیا د ی مقصداسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔ ایس ایس پی اسلام آ با د نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہو ں نے کہا پٹر ولنگ افسران دوران پٹر ولنگ مشکو ک اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھی کا رروائی کو مو ثر بنا ئیں ۔

انہو ں نے کہا کہ مو جو د ہ حا لا ت کے مطا بق تما م پولیس افسران سیکو ر ٹی کو مزید سخت کر یں ، اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت پر سیکو ر ٹی بڑ ھا ئیں ،کما نڈ و گا ڑ یو ں ، ایگل ، فالکن کو متحر ک کر یں ، مسا جد اور امام با ر گا ہو ں کا ر اونڈ لیں کسی بھی وقوعہ کی صورت میں اپر وچ کر یں ۔ اور اپنی بیٹ کے ایر یا میں ر ہ کر ڈیوٹی کر یں ۔ بھکا ر یوں کے خلا ف سخت کا ر وائی کی جا ئے اگر کسی کو کو ئی مشکو ک شخص یا کو ئی مشکو ک چیز نظر آئے تو ریسکیو 15اور مقامی پو لیس کو فوری طو ر پر اطلا ع کر یں ۔ مقامی پو لیس بر وقت کا روائی کر ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے خا تمہ کے لیے مو ثر اقداما ت اٹھا ئیں اور شہر یو ں کی داد رسی کو ہر ممکن یقینی بنا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :