وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،چار بھکاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار

جمعہ 3 جولائی 2015 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران12ملزمان کوچار بھکاریوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ،16بو تلیں شرا ب ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ ایک کلاشنکو ف ، ایک پسٹل 9MM، 10میگزین معہ 224روند اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کر اچی کمپنی کے محمد صا دق اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم شاہ زمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 16بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔تھا نہ بھا رہ کہو پولیس کے ارشد علی سب انسپکٹر نے دوران گشت دو ملزمان فیصل جبا ر اور رئیس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ ایک کلاشنکو ف ، ایک پسٹل 9MM، 10میگزین معہ 224روندبرآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

جبکہ میا ں عمران اے ایس آئی نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان عادل اور گل شیر کو گرفتار کرکے ا ن سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے محمد ولا ئت سب انسپکٹر نے دوران گشت چوری کی واردات میں ملو ث ملزم ثا قب جنید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان محمد آ صف اور محمد وقاص کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ۔ جبکہ بھکاریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چار پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف بھکا ری ایکٹ تحت کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :