مالیاتی نگرانی کے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نیوز کا پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف

کے ایس ای انڈیکس کے 16فیصد اضافہ سے پاکستان دنیا کے پہلے دس بہترین کارکردگی دکھانیوالے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا

جمعہ 3 جولائی 2015 20:29

مالیاتی نگرانی کے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نیوز کا پاکستانی معیشت ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) واشنگٹن میں قائم مالیاتی نگرانی کے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نیوز نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا کہ کم ترین شرح سود کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ملک بن گیا ہے، پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں کئی تجارتی منصوبے جاری ہیں اور بڑی کمپنیاں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ کے ایس ای انڈیکس میں گزشتہ بارہ ماہ میں 16فیصد اضافہ ہوا اور یہ دنیا کے پہلے دس بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :