تحر یک انصاف پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر یگی ‘ (ن) لیگ کبھی بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں رہی ‘بلدیاتی انتخابات میں عوام (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن اور انکی عوام دشمن سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے

تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 20:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نظر یاتی اور اصولی سیاست کی وجہ سے پورے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر ینگے‘ (ن) لیگ کبھی بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں رہی ‘بلدیاتی انتخابات میں عوام (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن اور انکی عوام دشمن سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے ۔

وہ جمعہ کواپنے دفترتحر یک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہو ریت نامکمل ہے مگر بد قسمتی سے (ن) لیگ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور بلدیاتی انتخابات کر وانے میں سنجیدہ نہیں رہی لیکن میں نے اور تحر یک نے ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جد وجہد کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری شروع کر دیں اور ہر گھر میں عمران خان کا پیغام پہنچایا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے عوام کو نعروں اور دعوؤں کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام بلدیاتی انتخابات میں انکو مستر د کر دیں گے اور کا میابی تحر یک انصاف کے قدم چومے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم پر مہنگائی اور بے روز گاری کے جو بم برسائے ہیں انکے بعد حکمرانوں کی بلدیاتی انتخابات میں شکست اور تحر یک انصاف کی کا میابی یقینی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ موجودہ حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے سے کیوں خوفزدہ ہو تے ہیں ان کی تمام سازشیں ناکام ہونگیں اور پنجاب میں اب بلدیاتی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے جن میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یگی ۔

متعلقہ عنوان :