عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے انکو ہر صورت انجام تک پہنچانا ہو گا ‘میا ں محمو دالرشید

کارکنوں کی محنت کی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے‘اپو زیشن لیڈ رپنجا ب اسمبلی

جمعہ 3 جولائی 2015 20:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ شفاف انتخابی نظام کے بغیر ملک میں حقیقی جمہو ریت ممکن نہیں ہوسکتی ‘عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے انکو ہر صورت انجام تک پہنچانا ہو گا ‘تحر یک انصاف کو مضبوط تر بنایا جا ئیگا اور عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داری کو ہر صورت پوراکر یں گے ‘تحر یک انصاف کو آج سب سے زیادہ اتحاد اتفاق کی ضرورت ہے ‘کارکنوں کی محنت کی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ عام انتخابات میں عوامی مینڈ یٹ پر ڈاکہ مار نے والے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں انکو ہر صورت آئین وقانون کے مطابق انکے انجام تک پہنچنا ہو گا اور تحر یک انصاف نے بدتر ین دھاندلی کے خلاف جوڈیشنل کمیشن میں ثبوت بھی جمع کروائے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے کیونکہ جب تک انتخابی عمل شفاف اور آزادنہ نہیں ہو گا اس وقت تک ہم کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جہاں کارکنوں کو انکا حق دیا جا تا ہے اور کارکنوں کی دن رات کی محنت کی وجہ سے ہی آج تمام سیاسی جماعتیں تحر یک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور ہم ہر سیاسی میدان میں اپنے مخالفین کو کارکنوں اور عوام کے ساتھ ملکر شکست دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :