لبیک ٹی وی کے چینل کے ڈائریکٹر کی سیکورٹی کلیئرنس کا معاملہ عدالت نے چینل ڈائریکٹر کی سیکورٹی سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا

جمعہ 3 جولائی 2015 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء))لبیک ٹی وی کے چینل کے ڈائریکٹر کی سیکورٹی کلیئرنس کا معاملہ عدالت نے چینل ڈائریکٹر کی سیکورٹی سے متعلق حکم امتناع ختم کردیاسندھ ہائی کورٹ میں لبیک ٹی وی کے چار ڈائریکٹر شعیب شیخ ،وقاص عتیق ثروت شبیر اور عائشہ شیخ کی سیکورٹی کلیئرنس سے متعلق دائر درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا فیصلہ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سنایا عدالت نے کہا 2013 کی لبیک کی درخواست ڈسمس کرتے ہوئے چاروں ڈائریکٹر کی سیکورٹی پر حکم امتناع ختم کیا جاتا ہے جبکہ چاروں دائریکٹر سیکورٹی دوبارہ حاصل کی جائے جبکہ عدالت نے نے وزارت اطلاعات کی پیمرا کو دیا گیا پالیسی ایڈوائس لیٹر بھی کالعدم قرار دے دیا ہے وزارت اطلات نے پالیسی ایڈوائس کے تحت 28 مئی کو بول کی ٹرانسمیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔