سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ کی گاڑیوں سے متعلق درخواست نمٹادی

جمعہ 3 جولائی 2015 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ کی گاڑیوں سے متعلق درخواست نمٹادی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ کی انتظامیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ایف آئی اے نے ان کے ادارے کی گاڑیاں ضبط کرلی ہیں جس کی وجہ سے دشواری کاسامنا کرنا پڑرہا ہے لہذا ایف آئی حکام کو ہدایت کی جائے کہ ان کی گاڑیاں چھوڑی جائیں ۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر کی عدالت میں ہوئی جہاں ایف آئی اے نے اپنے جواب میں کہا کہ انہوں نے ایگزیکٹ کی کوئی گاڑی ضبط نہیں کی ہے صرف تفتیش کی جارہی ہے عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور عدالت اس تحقیقات میں مداخلت نہیں کرسکتی اور ان کو روکے جانے کا حکم نہیں دیا جاسکتا ۔