کراچی ،مقامی عدالت نے ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کا مقدمہ وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف درج کرنے کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 3 جولائی 2015 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کی ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کا مقدمہ وزیر اعلیٰ سندھ اور حکومت سندھ کے خلاف درج کرانے کی درخواست سے مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ حالیہ دنوں میں ایک ہزار سے زائد ہونے والی اموات جو کہ حکومت کی غفلت کے باعث پیش آئی ہیں کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات ،حکومت سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے خلاف درج کرانے کے لیے درخواست دی گئی تھی لیکن تھانہ مقدمہ درج نہیں کررہا لہذا متعلقہ تھانہ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے عدالتی حکم پر ایس ایچ او سول لائن نے پولیس کی جانب سے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں نہ کوئی ہیٹ اسٹروک سے ہلاکت ہوئی اور نہ یہ مقدمہ ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمران اسماعیل کی درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :