کراچی ،انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکنان فواد الحق اور ثنا اﷲ کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا

جمعہ 3 جولائی 2015 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکنان فواد الحق اور ثنا اﷲ کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں ملزم ثنا اﷲ اور فواد الحق کو پیش کیا گیا، عدالت میں رینجرز کی جانب سے لا آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ثنا اﷲ اور فواد الحق کو ڈیفنس سے رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کیا تھا، ملزمان ثنا اﷲ اور فواد الحق ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے تاجروں سے فطرہ اور بھتہ وصول کرتے تھے، جبکہ ملزم ثنا اﷲ کی سی سی ٹی وی کیمرے بنانے کی فیکٹری ہے، ملزمان کیمروں میں مانیٹرنگ کرنے کے بعد تاجروں سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ کرتے تھے کہ آپ فلاں جگہ پر کھڑے ہیں اور اس رنگ کی گاڑیاں آپ کے پاس ہے، دھمکیاں دے کر بھتہ طلب کرتے تھے، عدالت نے دونوں ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔