Live Updates

رمضان المبارک میں شہریوں کی جانب سے صدقات، خیرات اور عطیات دینے کا سلسلہ بڑھ گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 19:11

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) رمضان المبارک میں شہریوں کی جانب سے صدقات، خیرات اور عطیات دینے کا سلسلہ بڑھ گیا۔جان و مال کا صدقہ خیرات کرنا دیگر مہینوں کی نسبت کئی گنا زیادہ اجروثواب کا باعث ہوتا ہے تاہم صدقات، خیرات اور عطیات کو غلط ہاتھوں تک پہنچنے سے بچانا قومی ذمہ داری ہے۔ رمضان المبارک کے دوران جہاں نماز، روزہ اور دیگر عبادات پر زور دیا گیا ہے وہاں مستحق غربا اور پسماندہ افراد کو آسانیاں فراہم کرنا بھی ان عبادات کے ساتھ لازم و ملزوم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان میں صدقہ اور خیرات کا اجر بھی دیگر فضائل و برکات کی طرح کئی گناہ بڑھا دیا جاتا ہے۔ بھوکوں اور پیاسوں کو روزہ رکھوانا اور انہیں افطار کرانا بہت زیادہ قدرومنزلت کا حامل عمل ہے۔ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو روزمرہ زندگی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کرنے اور سخاوت برتنا رمضان کے فضائل سمیٹنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ ہمیں اپنے صدقات، فطرات ادا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا لینا بھی انتہائی ضروری ہے کہ یہ صدقات اور فطرات غلط عناصر اور تنظیموں کے ہاتھ نہ لگیں۔ علماء کرام نے اپنے عزیز و اقارب اور پھر قریبی محلہ دار اور افراد کو صحیح مستحق قرار دیا ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :