”مکتبة الدعوة اسلام آباد سنٹر “ کی جانب سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹلزمیں طلباء کیلئے افطارپارٹی کا اہتمام

جمعہ 3 جولائی 2015 19:08

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان میں سعودی عرب کے تعلیمی پروجیکٹ ”مکتبة الدعوة اسلام آباد سنٹر “ کی جانب سے گزشتہ روہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلزمیں طلباء کے لیے گرینڈ افطارپارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ مکتبة الدعوة اسلام آباد سنٹر کے ڈائریکٹر ابو سعد محمد بن الدوسری اور ریکٹر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی افطار پارٹی میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اس موقع پر یونیورسٹی ہاسٹل انتظامیہ،مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، ڈائریکٹرزسمیت مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے جبکہ افطار پارٹی میں 1500 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد بن الدوسری نے کہا کہ رمضان اللہ کی خاص نعمتوں میں سے ہے اس مہینے کے فیوض و برکات سمیٹنے کے ساتھ ساتھ اللہ سے مغفرت حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلا می یونیورسٹی اسلامی شعار سے مزین طلباء پیدا کررہی ہے جو عالم اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر معصو م یٰسین زئی نے خادم لحرمین الشریفین کے اسلامی یونیورسٹی سے تعاون اور دلچسپی پر شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ سعودی حکومت مختلف اشکال میں اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ابو سعد محمد بن الدوسری نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی ، بقاء اور عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :