ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 3 جولائی 2015 19:08
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وفاقی حکومت یوٹیلٹی سٹورزکے ذریعے رمضان المبارک میں صارفین کو سستی چینی فراہم کر رہی ہے،ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے جو اگلے سال کی ابتدا ء تک ملکی ضروریا ت کیلئے کافی ہے، چینی کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے نزدیکی رابطے میں ہیں، چینی کی مارکیٹ میں ترسیل میں تیزی آنے سے قیمتوں میں استحکام آئے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں چینی کی قیمتوں کے استحکام کیلئے ای سی سی کی ہدایت پر بلائی گئی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
میٹنگ میں وزارت تجارت، وزارت صنعت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران چینی کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کیلئے قطعاًقابل قبول نہیں، صارفین کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے تحت روز مرہ استعما ل کی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنز کے نمائندے نے بتا یا کہ ملک میں چینی کا 3.8ملین ٹن کا اسٹاک موجود ہے اور ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔ملک کے طول و عر ض میں چینی کی ترسیل میں بہتری لانے کیلئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنز سے مذاکرات اگلے ہفتے کی ابتداء میں منعقد کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.