حکومت بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، وفاقی سیکرٹری سیفران پیربخش جمالی

جمعہ 3 جولائی 2015 19:00

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وفاقی حکومت بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے جبکہ وزیراعظم نے بلوچستان میں لیویز فورس میں میرٹ کی بنیاد پر ضلعی سطح پر تین ہزار500 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ لیویز فورس کو مختلف علاقوں میں اہم تنصیبات پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے روٹ اور پاک چائنا اقتصادی راہداری کے منصوبے پر تعینات کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکرٹری سیفران پیربخش جمالی نے جمعہ کو”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء“ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحالکی بہتری کیلئے تین ہزار500 لیویز اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے جن میں سپاہی ، حوالدار، نائب حوالدار، صوبہ دار تک کے عہدے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھرتیکے عمل کو شفاف بنایا جائے گا جبکہ میرٹ کی بنیاد پر مقامی قبائل کے بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں دی جائیں گی۔ پیر بخش جمالی نے کہا کہ لیویز فورس کو مختلف علاقوں میں اہم تنصیبات پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے روٹ اور پاک چائنا اقتصادی راہداری کے منصوبے پر تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے اہلکاروں کو بلوچستان پولیس کے برابر درجہ حاصل ہوگا جبکہ بلوچستان پولیس کے برابر مراعات بھی دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :