فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کی نائب صدارت سے استعفا دے دیا ہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 18:45

فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کی نائب صدارت سے استعفا دے دیا ..

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کی نائب صدارت سے استعفا دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک اور شدید دھچکے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کی نائب صدر فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے محبت کرنے والے پیپلز پارٹی کی موجودہ حالت سے خوش نہیں ہیں۔

وہ ڈاکٹر ہیں اس لیے جانتی ہیں کہ کس بیماری کا علاج سرجری سے ممکن ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی لاوارث ہوچکی ہے، ایک ہفتہ مقرر کیا جائے جس میں پارٹی کی مکمل صفائی کی جائے۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی مسلسل جاری ہے۔