ڈی سی او محمد عثمان کا مکہ کا لونی رمضان بازار کا دورہ

جمعہ 3 جولائی 2015 18:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مکہ کا لونی رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازارمیں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بازار میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔ڈی سی او لاہو رنے رمضان با زار میں کیے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔