ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز کی بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی جاری

27بھکاریوں کو پکڑ لیا گیا،10 کو ہوم رائے ونڈ اور17کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے‘ ڈی سی او لاہور

جمعہ 3 جولائی 2015 18:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پرگذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، جی پی او، دھرم پورہ، ریگل چوک، مغلپورہ، چائنہ چوک، جیل روڈ مزنگ، کینال روڈ، گلبرگ،مین مارکیٹ،اوریگا، لبرٹی،کلمہ چوک، کیمپس، ملتان روڈ،بھیکے وال، اکبر چوک ، مون مارکیٹ،عمر چوک، کوٹ لکھپت ، کالج روڈ اور غازی روڈ میں کاروائی کر تے ہوئے 27بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 08 عورتیں اور19 مرد بھکاری شا مل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے10 بھکاریوں کو ہوم رائے ونڈ اور17کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نے سپیشل سکواڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں جا ری بھکاریوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کریں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔