حکومت مستحکم ترقیاتی اہداف کے حصل کیلئے سنجیدگی سے تیاری کرے، ایچ آر سی پی
جمعہ 3 جولائی 2015 18:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستحکم ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے سنجیدگی سے تیاری کرے کیونکہ یہ اہداف تقریباً تمام شعبوں میں پاکستانی عوام کی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کمیشن نے کہاکہ’’ بین الاقوامی برادری مستحکم ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے جن کے تحت 2016-30 تک کے عرصے کے لیے زیادہ تر ریاستوں کے لیے ترقیاتی ایجنڈا مقرر کیا جائے گا۔
ہزاری ترقیاتی اہداف کی پیروی میں طے کیے گئے 17 ایس ڈی جیز میں یہ اہداف شامل ہیں: غربت کی تمام شکلوں کا خاتمہ؛ غذائی عدم تحفظ کا خاتمہ اور مستحکم زراعت کا فروغ؛ صحت مند زندگی کی ضمانت دینا؛ سب کے لیے جامع اور منصفانہ معیاری تعلیم کو یقینی بنانا؛ صنفی مساوات اور تمام خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا؛ کم قیمت توانائی تک رسائی کی ضمانت دینا؛ جامع اور مستحکم معاشی ترقی کا فروغ؛ سب کے لیے مکمل روزگار اور معقول کام؛ ریاستوں کے اندر اور ریاستوں کے مابین عدم مساوات میں کمی؛ اور قانون کی حکمرانی اور ہر سطح پر جوابدہ، جامع، شراکتی، اور نمائندہ فیصلہ سازی کی ضمانت۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کیلئے ایک اوربڑا اعزاز
-
زین قریشی کومریم نوازسے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے‘ عظمیٰ بخاری
-
قدرتی آفات سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کےلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے،امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے،حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا ..
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی منظوری دے دی
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.