Live Updates

الخدمت فاؤنڈیشن رمضان میں دس ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کرے گی،حافظ تنویر احمد

پندرہ رمضان المبارک کو عالمی سطح پر ورلڈ اورفن ڈے منانے کا فیصلہ کیا ،صدرالخدت فاؤنڈیشن اسلام آباد ش

جمعہ 3 جولائی 2015 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) الخدت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حافظ تنویر احمد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اس سال رمضان میں دس ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کرے گی ۔ پندرہ رمضان المبارک کو عالمی سطح پر ورلڈ اورفن ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یتیم بچوں کی کفالت اور تربیت معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی تعلیم اور صحت کے لئے حکومت کو معقول بندوبست کرنا چاہیے بد قسمتی سے روز بروز بگڑتی معا شی صورت حال کم آمدنی اور سماجی رویوں کے باعث بھی یتامیٰ کے خاندانوں کے لئے ایسے بچوں کا بوجھ اٹھانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم ِیتامیٰ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الخد مت کے رہنما ء محمد سید چوہدری اور غلام سرور شاکر نے بھی خطاب کیا ۔

حافظ تنویر احمد نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ عشرے میں آنے میں آنے والی ناگہانی آفات بد امنی کے خلاف جنگ صحت کی سہولیات کی کمی کے باعث لاکھوں بچے اپنے خاندان کے کفیل سے محروم ہو جاتے ہیں ۔ایک اندازہ کے مطابق چالیس لاکھ سے زائد بچے یتیمی کی زندگی گذار رہے ہیں جنہیں تعلیم و تربیت اور صحت اور خوراک کی مناسب سہولیات بھی میسر نہیں ۔انہوں نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے میں ایک مثبت رویے ک وپروان چڑھا رہی ہے جو کہ ایک نئے اور صحت مند معاشرے کی طرف بڑھنے والا پہلا قدم ہے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :