موٹروے پولیس کے افسران لوگوں کی حفاظت اور بروقت مدد کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھیں،انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس

زندگیوں کی حفاظت نہ صرف موٹروے پولیس کا اولین فرض بلکہ اﷲ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے،محمد سلیم بھٹی

جمعہ 3 جولائی 2015 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے پروگرام کے تحت ساتوین بیج کے24 افسران نے کورس مکمل کیا۔ اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل محمد سلیم بھٹی نے موٹروے پولیس لائن ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں کورس مکمل کرنیوالے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ تقسیم اسناد سے پہلے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل نے کہا کہ اس کورس کی تکمیل کے بعد موٹروے پولیس کے افسران کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت طبی امداد پہنچا کر انسانی جانوں کو محفوظ کرنے میں کامیاب ہو نگے۔

(جاری ہے)

جس سے موٹروے پولیس کا والین فرض لوگوں کی جان کی حفاظت کی ادائیگی میں مدد ملے گی ۔ اس عمل سے ہم نہ صرف لوگوں کے خدمت انجام دیں گے بلکہ اﷲ کے حکم کے مطابق کہ" جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت بچائی "کے تحت اﷲ کے حضور بھی سرخرو ہونگے ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی اور لوگوں کی حفاظت اور بروقت مدد کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھیں اور لوگوں کی خدمت جو کہ موٹروے پولیس کا طرہ امیتاز رہا ہے میں کبھیکوتاہی نہ کریں۔ انہوں نے افسران کو یقین دلایا کہ وہ اپنا کام تنددہی جاری رکھیں اور انتظامیہ ان کی مشکلات کے حل اور ویلفیئر کے لئے کوشاں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :