دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب آپریشن جاری رہیگا‘ آپریشنز سے دہشتگردوں کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت ختم کر دی‘نقل مکا نی کرنے والوں کی واپسی کا عمل تیز کیا جائے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شمالی اورجنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ‘ جوانوں سے خطاب

جمعہ 3 جولائی 2015 18:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ‘ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ‘ شوال میں آپریشن کا ابتدائی مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر جوانوں سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف کو پاک افغانستان بارڈر کے قریب جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی اور آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب سے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شوال میں آپریشن کی کامیا بیوں کو سر اہا اور کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کار وں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا اور دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آپریشنز سے دہشت گردوں کے دور دراز علاقوں میں کارروائیاں کرنے کی صلاحیت ختم کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نقل مکا نی کرنے والوں کی واپسی کا عمل تیز کیا جائے ۔ آرمی چیف نے انٹیلی جنس کی کارکردگی کو بھی سراہا

متعلقہ عنوان :