وزیراعظم نواز شریف کے دورہ روس کے دوران بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا امکان

ملاقات 9 اور 10 جولائی کو روس کے شہر افا میں ہو گی

جمعہ 3 جولائی 2015 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ روس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا امکان، ملاقات 9 اور 10 جولائی کو روس کے شہر افا میں ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے، دونوں وزرائے اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شریک ہوں گے۔کانفرنس 9 اور 10 جولائی کو روس کے شہر افا میں ہو گی۔کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔