پاکستان افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا کبھی حصہ نہیں بنے گا،ڈاکٹر سرفراز خان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 3 جولائی 2015 17:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر سرفراز خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا کبھی حصہ نہیں بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و عسکری سطح کی ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ مشترکہ دشمن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کی آزاد اورخودمختار حیثیت کو تسلیم کریں اوردہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔