ماہر معاشیات محمد اقبال تابش پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمقرر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 3 جولائی 2015 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزارت صنعت و پیداوا نے محمد اقبال تابش کو پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقررکر دیاہے۔ محمد اقبال تابش اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا وبحرالکاہل (یونیسکیپ) کی مشاورتی کونسل اور سویڈن سٹینڈرڈز انسٹیٹیوٹ برائے جنوب مشرقی ایشیا کی رہبر کمیٹی کے رکن ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن اور سافٹا کمیٹی آف ایکسپرٹس میں پرائیویٹ سیکٹرکے باقاعدہ نمائندہ کے علاوہ چائنہ ساؤتھ ایشیا کونسل اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعزازی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ اقبال تابش ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں سینئر اکانومسٹ اور فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مینجمنٹ سائنسز میں ایم فل ، اکنامکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :