بلدیہ شرقی میں تجازوات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران متعدد سائن بورڈ ، ٹھیلے پتھاروں کا خاتمہ

جمعہ 3 جولائی 2015 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پرمیونسپل کمشنر نادر خان کی نگرانی میں یونیورسٹی روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کیلئے یونیورسٹی روڑ ، این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے کئی روز پرانا جمع کچرا و ملبہ صاف کردیا گیا تفصیلات کے مطابق تقریباً600 ٹن کچرا و ملبہ صاف کیا گیا ہے اس موقع پر میونسپل کمشنر نادر خان، ایس ای فضل گل اور ایکسی این توقیر عباس نے دورہ کر کے کام کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈائریکٹرمیونسپل ریگولیشنز زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی حسن اسکوائر تاٹائم اسکوائر تک تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران متعدد غیر قانونی سائن بورڈز ، پول سائن اور بینرز ہٹا دیئے گئے۔ آپریشن میں ٹھیلے پتھارے اور دکان کے باہر ناجائز جگہ گھیرنے والے مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر انکا سامان ضبط کرلیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں پرتجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید براں یونیورسٹی روڈ پر صفائی ستھرائی ، بیوٹیفکیشن اور تجاوزات کاخاتمہ یقینی بنانے کے لئے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔