اپنی زندگی غریب عوام کے دکھ دردباٹنے کے لیے وقف کردی ہے ،حلیم عادل شیخ

شہر کراچی میں مرنے والوں کے لیے قبرستانوں میں جگہ نہیں میتوں سے سردخانے بھرے پڑے ہیں،صدر مسلم لیگ (ق)سندھ

جمعہ 3 جولائی 2015 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اس ملک کو موجودہ حکمرانوں کے رحم وکرم پرمزید چھوڑنابربادی کے سوا کچھ نہیں ہے ،کراچی میں سکون نام کی کوئی چیزباقی نہیں رہی ہے عوام کے پاس جینے کے لیے پیسے نہیں مرنے کے لیے قبرستانوں میں جگہ نہیں میتیں رکھنے کے لیے سردخانے بھرے پڑے ہیں کسی وقت یہ سنائی دیتا تھا کہ مساجد میں وضو کے لیے پانی نہیں ہے آج مردے نہلانے کے لیے بھی پانی ناپید ہوچکاہے ،یہ ہے مسلم لیگ نوا زاور پاکستان پیپلزپارٹی کا پاکستان خود کو وفاق کی علامت کہنے والی جماعتوں کو عوام کے دکھ درد کا زرابرابر بھی احساس نہیں ہے ،جدھر دیکھوہر طرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازارگرم ہے ،حکمرانوں نے اپنی نصف مدت میں غیرضروری غیرملکی دورے اور اور ملکی ترقی کے نام پر بیرونی قرضوں کی مد میں اس ملک کی عوام کو خوب چونا لگایا ہے یہ تمام بھاری بھرکم قرضے اس ملک کی عوام نے اداکرنے ہیں جو اس ملک کو گروی رکھ کر حاصل کیے گئے ،عوام کو بھی ان حکمرانوں کے مزید وعدوں پر کوئی اعتبار باقی نہیں رہاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ کے پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ سندھ کے میڈیاسیل کے اراکین سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر حیرانگی ہے کہ یہ ملک بغیر کسی اپوزیشن کے سہارے کھڑا کیونکر ہے اسمبلی کے کسی فلور پر اپوزیشن نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی عوام کے حقوق پر آواز اٹھانے والا کہیں دکھائی نہیں دیتا حکومت کو جن جماعتوں نے سپورٹ کیا ہے وہ ان کی کرپشن میں بھی برابر کی ساجھے دار ہیں اور ان مجرموں میں شامل ہیں جنھوں نے اس ملک کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور نت نئے ٹیکسوں سے غریب عوام کی کھال اتاری ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نجات اسی میں ہے کہ وہ اپنی تمام لوٹ مار کی دولت خیراتی کاموں پر لگادیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زندگی غریب عوام کے دکھ دردرباٹنے کے لیے وقف کردی ہے ،اسی میں اس ملک سلامتی اور آخرت میں سروخروہونے کا واحد حل ہے ملک میں اس وقت جسقدرآفات کا سامناہے یہ سب اسی صورت میں دور کی جاسکتی ہیں جب عوام خود کو بدلے اور اپنے انتخاب سے ایسے محب وطن حکمرانوں کو آگے لائے جو خالصتاًعوام کی فلاح وبہبود کی سیاست پر یقین رکھتے ہو۔

متعلقہ عنوان :