خالد اقبال میمن کے انتقال سے پارٹی میں پیدا ہونے والا خلاء پُر نہیں کیا جاسکتا،آصف علی زرداری

جمعہ 3 جولائی 2015 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق پی پی پی رکن اسمبلی خالد اقبال میمن کے انتقال پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہارکیاہے اور ان کی پارٹی کے لیے خدمات اور قربانیوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال کے بعد پارٹی میں پیدا ہونے والا خلاء پُر نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے تعزیتی بیان میں آصف علی زرداری نے مرحوم کے لیے مغفرت ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :