وقاص شاہ قتل کیس ،ملزم آصف علی کو 11جولائی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر 11مارچ کو رینجرز کے چھاپے کے دورران فائرنگ کرکے متحدہ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم آصف علی کو 11جولائی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

ملزم آصف علی کو جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 11جولائی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزم کو رینجرز نے شہداد کوٹ سے گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :