جبری فطرہ وصولی کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 9کارکن 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے

جمعہ 3 جولائی 2015 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے جبری فطرہ اور چندہ وصولی کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 9 کارکنان کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔تفصیلات ے مطابق رضویہ سوسائٹی کے علاقے سے دو روز قبل جبری چندہ اور فطرہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 16 میں سے 9 کارکنان کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان جبری فطرہ اور چندہ وصول کرنے میں ملوث ہیں جب کہ جبری زکوا، فطرہ اور چندہ وصولی پر پابندی لگا رکھی ہے اس لئے ملزمان سے تفتیش کے لئے انہیں 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرزکی درخواست منظورکرتے ہوئے پیش کئے گئے تمام ملزمان کو90 روزکے لئے رینجرزکی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ رینجرزکی جانب سے جاری کیے گئے اعلامئے میں کہا گیا تھا کہ رضویہ سوسائٹی کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایم کیوایم کے 16 کارکنان گرفتار کیے گئے ہیں جن کے قبضے سے فطرے کی ایک ہزار پرچیاں اور 31 ہزار 500 روپے برآمد کئے گئے ہیں۔