شمالی وزیرستان کا علاقہ شوال کلئیر کروا لیا گیا: آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 17:37

شمالی وزیرستان کا علاقہ شوال کلئیر کروا لیا گیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مطابق شمالی وزیرستان کا علاقہ شوال کلئیر کروا لیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سر حد کے قریبی علاقے کا دورہ کیا.آرمی چیف کو اس موقع پر آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جبکہ شوال کو کلئیر کرنے کے حوالے سے مرتب کیے گئے پلان پر بریفنگ بھی دی گئی. آرمی چیف نے شوال کا علاقہ کلئیر کروانے پر انٹیلی جنس ٹیموں اور جوانوں کی کارگردگی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔