خالد اقبال میمن کا انتقال پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 3 جولائی 2015 17:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے پی پی پی رہنما اور سابق رہنما خالد اقبال میمن کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا انتقال پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ، پارٹی ایک سچے اور مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے خالد اقبال میمن کی پارٹی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خالد اقبال میمن اور ان کے خاندان نے پارٹی کی مشکل وقت میں خدمت کی ہے ان کی خدمات پارٹی ، ان کی قیادت اور کارکنان ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے خالد اقبال میمن کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔