سانحہ صفورا کی تحقیقات میں پیشرفت، خاتون کے شامل ہونے کا انکشاف

سعدیہ نامی خاتون القاعدہ کے مقامی کمانڈر کی اہلیہ ہے جو طلباء کو تنظیم میں شامل کرنے ،القاعدہ کو منظم بنانے پر مامور تھی

جمعہ 3 جولائی 2015 17:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سانحہ صفورا کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا۔ ملزمان کے گروہ میں ایک عورت کے بھی شامل ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ نامی خاتون القاعدہ کے مقامی کمانڈر کی اہلیہ ہے جو طلبا کو تنظیم میں شامل کرنے اور القاعدہ کو منظم بنانے پر مامور تھی۔سانحہ صفورا کی تحقیقات کی گاڑی تیزی سے آگے بڑھنے لگی۔

ملزمان کے گروہ میں ایک خاتون کے شامل ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ نامی خاتون القاعدہ کے مقامی کمانڈر کی اہلیہ ہے جو طلبا کو تنظیم میں شامل کرنے اور القاعدہ کو منظم بنانے پر مامور تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ نے نجی جامعہ کے طلبا کو سانحہ صفورا میں معاونین کے طور پر بھی استعمال کیا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کی تلاش میں حیدرآباد اور کراچی میں چھاپے مار کارروائی کی ہے۔ سانحہ میں ملوث ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب سانحہ صفورہ کے گرفتار پانچ ملزمان سے جے آئی ٹی نے تفتیش بھی مکمل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :