مرکزی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو گئی ہے ، لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ،حکمران جھوٹی تسلیوں میں مصروف ہیں

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 17:29

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے مرکزی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو گئی ہے ، لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور حکمران جھوٹی تسلیوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں اعلان کیا تھا کہ اقتدار سنبھالتے ہی ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی مگر دو سال گذرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بجائے مذید زیادہ کردی گئی جس سے ملک بھر میں عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کے بنیادی مسائل کے بجائے غیر اہم امور میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ حکمران جماعت کا کردار جمہوری اداروں اور جمہوری قوتوں کی بھی بدنامی کا باعث بن رہا ہے جو ملک اور قوم دونوں کے لیئے انتہائی نقصان دہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، اس جماعت نے ہمیشہ اسٹبلشمنٹ سے ٹکر لی ہے اور عوامی مفادات پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی، عوام کی آواز بلند کرنے پر ہمارے بانی چیئر مین زوالفقار علی بھٹو شہید کو پھانسی دی گئی، بے نظیر بھٹو شہید کے عوام اور ملک کی خاطر شہادت قبول کی، اس ملک میں جمہوریت کی بالادستی میں ہی عوامی حقوق کی فراہمی اور مسائل کا حل پوشیدہ ہے اور اسی بالا دستی کی خاطر ہمارے کو چیئر مین آصف علی زرداری نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن لینے کے ماہر ہیں وہ سیاسی معاملات کو زمینی حقائق کے بجائے اپنی پسند اور چاہت سے حل کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد عوامی مسائل کے بجائے زاتی اقتدار کا حصول ہے مگر کامیابی ان سے کوسوں دور ہے۔

متعلقہ عنوان :