انتخابی نظام میں چند غلطیوں کی وجہ سے پورے انتخابی عمل کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، انصاف کے تقاضوں پورے ہونے چاہئیں، کراچی کے مسئلے پر رائے لی گئی تو امن کیلئے کوششوں کو آگے بڑھائیں گے ،کسی کو دینی مدارس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ،ہمیشہ سیاست میں ملکی مفادات کو ترجیح دی
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کی صحافیوں سے بات چیت
جمعہ 3 جولائی 2015 17:29
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انتخابی نظام میں چند غلطیوں اور خامیوں کی وجہ سے پورے انتخابی عمل کے خلاف بات نہیں کرسکتے ، انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جانا چاہیے ، کراچی کے مسئلے پر رائے لی گئی تو امن کیلئے کوششوں کو آگے بڑھائیں گے ،دینی مدارس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے نہ ہی مغرب کی ثقافت کی سازش کامیاب ہونے دی جائے گی ، ہم نے ہمیشہ اپنی سیاست میں ملکی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔
جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ایک واضح موقف رکھتی ہے ، مدارس کل بھی دین کی خدمت کررہے تھے اور آج بھی کررہے ہیں ، کسی بھی دہشتگرد کا براہ راست مدرسے سے تعلق نہیں رہا اور آج این جی اوز کی شکل میں ایک منظم طبقہ مدراس کے خلاف سازش کررہا ہے ، علماء اور مدراس کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مدارس کو ختم کرلیں گے یہ ان کی خام خیالی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.