اﷲ کی عدالت میں عمران خان کا گریبان پکڑ کر حساب لوں گا، عمران خان نے مجھ پر کیچڑ اچھالا، جھوٹ بولنے والے کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے،منہ سے نکلے الفاظ پستول کی گولی کی طرح واپس نہیں آتے، سیاسی بیان اور آرٹیکل 63,62 میں کوئی فرق نہیں ،سچ نہ بولنے والے پر آرٹیکل 63,62لاگو ہونا چاہیے،عمران خان کے خلاف کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی کہ نظریں جھکانی پڑیں، عمران خان شوکت خانم کو پیسے نہ دیں اور اسمبلی کو واپس کریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
جمعہ 3 جولائی 2015 17:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اﷲ کی عدالت میں عمران خان کے گریبان کوپکڑکر حساب لوں گا، عمران خان نے مجھ پر کیچڑ اچھالا، جھوٹ بولنے والے کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے،منہ سے نکلے الفاظ پستول کی گولی کی طرح واپس نہیں آتے، سیاسی بیان اور آرٹیکل 63,62 میں کوئی فرق نہیں ،سچ نہ بولنے والے پر آرٹیکل 63,62لاگو ہونا چاہیے،عمران خان کے خلاف کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی کہ نظریں جھکانی پڑیں، خان صاحب اسمبلی سے لئے جانے والے پیسے شوکت خانم میموریل ہسپتال کو نہ دیں بلکہ اسمبلی کو واپس کریں کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے۔
جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی بیان اور آرٹیکل 63,62 میں کوئی فرق نہیں ہے، سچ نہ بولنے والے شخص پر آرٹیکل 63,62لاگو ہونا چاہیے، جھوٹ بولنے والے رہنما کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے، منہ سے نکلے الفاظ پستول کی گولی کی طرح واپس نہیں آتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں ، جن کا وہ ابھی تک جوڈیشل کمیشن میں کوئی ثبوت نہیں پیش کر سکے ، اﷲ کی عدالت میں عمران خان کے گریبان پر ہاتھ رکھ کر حساب لوں گا کیونکہ عمران خان نے مجھ پر کیچڑ اچھالا ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے ایوان میں آنے کے بعد تنخواہیں روکنے کا جواز نہیں تھا، اراکین اخلاقی طور پر سوچیں کہ اگر وہ ایوان میں نہیں آئے تو عوام کا پیسہ کیوں لے رہے ہیں ، اور اگر وہ یہ پیسہ شوکت خانم میں دیتے ہیں تو وہ اپنی جیب سے دیں یہ تو عوام کا پیسہ ہے جو انہیں اسمبلی میں جمع کرا نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین تحریک انصاف کے استعفوں کی انفرادی طور پر تصدیق نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ان کے استعفے ابھی تک منظور نہیں کئے جا سکے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے کبھی بھی عمران خان کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کی کہ مجھے ان کے سامنے اپنی نظریں جھکانی پڑیں، لوگ آنکھوں پر پٹی باندھ کر عمران خان کو فالو کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.