اسلام آباد : دی سینٹورس مال اسلا م آباد میں داخلے کے لیے بھی فیس مختص کر دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 17:10

اسلام آباد : دی سینٹورس مال اسلا م آباد میں داخلے کے لیے بھی فیس مختص ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : پاکستان کی المعروف 41 منزلہ بلند ترین عمارت ”دی سینٹورس مال“ میں داخلے پر بھی فیس عائد کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق ”دی سینٹورس مال“ میں داخلے کے لیے 100 روپے فی کس فیس عائد کردی گئی ہے۔مال کی انتظامیہ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مال میں آنے والوں کو بہتر طریقے سے خدمات فراہم کرنے کے لئے داخلے پر 100 روپے کا انٹری کوپن رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ا نتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کوپن کی رقم اسی دن کی جانے والے شاپنگ میں ایڈجسٹ بھی کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے کچھ مخصوص پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو انٹری فیس سے مبرا بھی قرار دیاہے۔مال کی انتظامیہ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے اورخواتین، ججز، وکلاء، صحافی، ایم این اے اور ایم پی اے، مسلح افواج کے سربراہان، عمررسیدہ افراد، پولیس، یونیورسٹی اساتذہ، ڈاکٹرز، سرکاری ملازمین اور دیگربہت سے شعبہ جات کو انٹری فیس سے مبرا قراردیا گیا ہے۔پاکستانی ٹویٹر صارفین نے اس پر اپنے نظریات کا اظہار کیا ہے جن میں پرطنزو مزاح کا عنصرنمایاں ہے۔

اسلام آباد : دی سینٹورس مال اسلا م آباد میں داخلے کے لیے بھی فیس مختص ..

متعلقہ عنوان :