وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 3 جولائی 2015 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد میمن کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد اجلاس میں میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح ،سپرنٹنڈنگ انجینئر ،ڈی ٹی اوز اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر نے اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں شجرکاری مہم کے حوالہ سے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام مساجد اورامام بارگاہوں کے اطراف اور مارکیٹوں و بازاروں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کے چھٹرکاوٴ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے مارکیٹوں میں صبح شام صفائی اور ٹھیلے و پتھاروں کو ترتیب وار کھڑا کیاجائے تاکہ شاپنگ کیلئے آنے والے عوام کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے تمام ایسے مقامات جہاں تجاوزات یا چنگ چی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہو سٹی وارڈن اور والینٹرز تعینات کےئے جائیں یوم علی کے حوالہ سے انتظامات کو جلد ازجلد مکمل کیاجائے میونسپل کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے ہائیڈرولک سسٹم سے مذین گاڑیاں اور گاربیج رکشہ اسکوٹر کی مدد سے تمام تنگ گلیوں اور دیگر دستیاب بھاری مشینری کے ذریعے تمام مقامات سے کچرہ و ملبہ کی منتقلی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر نے بلدیہ غربی میں جاری صفائی مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونوں میں شجرکاری مہم کے حوالہ سے تمام تر انتظامات مکمل کےئے جارہے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتراورندی نالوں کی صفائی اورچاکنگ پوائنٹس کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بلدیہ غربی کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے ۔