Live Updates

کراچی : کراچی میں گرمی کے باعث ہلاکتوں پر پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 16:46

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی درخواست خارج کر دی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے باعث گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں پر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے سندھ حکومت اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا. درخواست میں سندھ حکومت، کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا تھا. تاہم سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس نے بھی مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت کا رخ کرنا پرا تھا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات