Live Updates

لاہور : منہ سے نکلے الفاظ پستول کی گولی کی طرح واپس نہیں آتے، قیامت کے دن عمران خان کا گریبان پکڑوں گا۔

پی ٹی آئی اراکین تنخواہیں شوکت خانم کو نہ دیں اسمبلی کو واپس کر دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 16:15

لاہور : منہ سے نکلے الفاظ پستول کی گولی کی طرح واپس نہیں آتے، قیامت کے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی انفرادی طور پر تصدیق نہ ہو سکی. انفرادی تصدیق نہ ہونے کے باعث ان کے استعفے منظور نہیں کیے گئے. ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں واپس آنے کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں روکنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا تھا .ایاز صادق نے مطالبہ کیا کہ عمران خان تنخواہ اسپتال کو نہ دیں بلکہ اسمبلی کو واپس کر دیں کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے.

انہوں نے کہا کہ اراکین اخلاقی طور پر سوچیں کہ اسمبلی میں نہیں آئے تو پیسہ عوام کو واپس کر دیں. انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے سیاستدان کی آخر کیا ساکھ رہ جاتی ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سچ نہ بولنے والے انسان پر آرٹیکل 62 اور 63 لاگو ہونا چاہئیے. سیاسی بیان اور آرٹیکل 62 اور 63 میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے مجھ پر کیچڑ اچھالا ہے ، میں نے ان کے خلاف کبھی کوئی ایسی زبان استعمال نہیں کی کہ نظریں جھکانا پڑیں. میں قیامت کے دن ان کا گریبان پکڑوں گا اور اپنا حساب لوں گا مجھے پوری امید ہے کہ اللہ مجھے اس دنیا میں انصاف فراہم کر ے گا. اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ لوگ آنکھوں پر پٹی باندھ کر عمران خان کی پیروی کر رہے ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات