کراچی میں بجلی بحران سے ستائے لوگوں کے لیے ایک اور بری خبر ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 15:48

کراچی میں بجلی بحران سے ستائے  لوگوں کے لیے ایک اور بری خبر ، نیپرا نے ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : کراچی میں پانی و بجلی بحران سے ستائے ہوئے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر سنا دی گئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 2 تا 4.9 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی، 201 تا 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 2.90 روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی. ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کم ہونے کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے.