Live Updates

تحریک انصاف 35پنکچرز پر ہی نہیں،تمام الزامات پر بار ی باری معافی مانگے گی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے الزامات کا پوسٹ مارٹم کر دیا، تحریک انصاف کے پاس وقت ہے کہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ روز اپنا موقف بدلنا ہی تبدیلی ہے، عمران خان زرداری کے ساتھیوں کو ڈاکو کہتے تھے، اب روز ان کو اپنی پارٹی میں بڑے فخر سے شامل کرتے جا رہے ہیں، عمران خان پہلے تو یہ بھی کہتے رہے کہ اسمبلی جعلی ہے اور اس میں بیٹھنے والے سب چور اور ڈاکو ہیں ، جب خان صاحب کا تنخواہیں لینے کا وقت آیا تو سب کچھ اصلی ہو گیا، چور اور ڈاکو نمائندے سچے اور ایماندار ہو گئے

مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں محمد زبیر،طارق فضل چوہدری ، طلال چوہدری اور مائزہ حمید کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں محمد زبیر،طارق فضل چوہدری ، طلال چوہدری اور مائزہ حمید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 35پنکچرز پر ہی نہیں بلکہ اپنے تمام الزامات پر بار ی باری معافی مانگے گی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے الزامات کا پوسٹ مارٹم کر دیاہے، تحریک انصاف کے پاس اب بھی وقت ہے کہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ روز اپنا موقف بدلنا ہی تبدیلی ہے، زرداری کے ساتھیوں کو ڈاکو کہتے تھے، اب روز ان کو اپنی پارٹی میں بڑے فخر سے شامل کرتے جا رہے ہیں، عمران خان پہلے تو یہ بھی کہتے رہے کہ اسمبلی جعلی ہے اور اس میں بیٹھنے والے سب چور اور ڈاکو ہیں ، جب خان صاحب کا تنخواہیں لینے کا وقت آیا تو سب کچھ اصلی ہو گیا، چور اور ڈاکو نمائندے سچے اور ایماندار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوجوڈیشل کمیشن کی کارروائی ختم ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف 35 پنکچرز پر ہی نہیں بلکہ اپنے تمام الزامام پر معافی مانگے گی، عمران خان نے اپنے وکیل کے دلائل ختم ہونے کے بعد عدالت آنا پسند ہی نہیں کیا، انہوں نے دوسروں کے دلائل سنے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج آخری دن تھا دلائل کا، یہ پراسس اختتام کو پہنچا، ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں اور ہمارے پوائنٹ آف ویو کو پذیرائی ملی، ہمارا پوائنٹ تھا کہ دھاندلی ہی نہیں تو ثبوت کہاں سے آئے، تمام گواہوں اور دلائل کو ملا کر 60سے 70 دن میں یہ چیز ثابت ہوئی کہ دھاندلی ہوئی ہی نہیں، اب ڈاکٹر اعجاز صاحب نمودار ہو گئے ہیں ان کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ زید حامد سکول آف تھاٹ سے ہیں یاان کے شاگرد رہے ہیں، وہ جتنی بھی باتیں کر رہے ہیں اور الزامات لگا رہے ہیں ان کے پاس کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ہے، تحریک انصاف کمیشن کے سامنے دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، جتنے الزامات لگائے گئے سب ایک ایک کر کے غلط ثابت ہوتے جا رہے ہیں اور کوئی نہ کوئی تحریک انصاف کا نمائندہ باری باری ان سب پر معافی ضرور مانگے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے الزامات کا پوسٹ مارٹم کر دیا ہے، صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات سے الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، تحریک انصاف نے الزامات لگاتے ہوئے پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں کو بھی ملوث کیا اور جب ثبوت دینے کی باری آئی تو تحریک انصاف کچھ بھی پیش نہیں کر سکی، پاکستان کے میڈیا ہاؤسز سے بھی تحریک انصاف معافی مانگے گی جن کو انہوں نے خواہ مخواہ دھاندلی میں ملوث قرار دیا اور عوام نے تحریک انصاف کو اس لئے ووٹ نہیں دیا کہ وہ اووٹ پٹانگ حرکتیں کرتی پھرے، تحریک انصاف کے پاس پاکستان کے ایک صوبے میں نمائندگی ہے، اسے پہلے وہاں پر اپنی کارکردگی دکھانی چاہیے پھر دوسرے صوبوں کی بات کرنی چاہیے،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات