وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن کی الوداعی ملاقات

جمعہ 3 جولائی 2015 15:41

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن نے جمعہ کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نے دنوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے جرمنی کے سفیرکے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور توانائی کی قلت پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ جرمنی کے اقتصادی اورتجارتی وفود کے دورے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔