وزیراعلیٰ سندھ کا سابق ایم این اے خالد اقبال میمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 3 جولائی 2015 15:27

کراچی ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ کے رہنما اور سابق ایم این اے خالد اقبال میمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کیلئے ایک اثاثے کی حیثیت تھی اور ان کی وفات پارٹی کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے خالد اقبال میمن کی پارٹی کیلئے گئی خدمات کو سراہا اور باری تعالیٰ کے حضور ان کی مغفرت اور لواحقین کو صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :