کراچی : پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماوں کو منانے کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکمت عملی تیار کر لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 15:18

کراچی : پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماوں کو منانے کے لیے پیپلز پارٹی کی ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماؤں نے پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی. ملاقات میں روٹھے ہوئے پارٹی کارکنان کو منانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی. ملاقات میں اہم فیصلے بھی کیے گئے.

(جاری ہے)

جن کے تحت سندھ میں ہونےوالے بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ پارٹی کے نارض اور نظر انداز کیے جانے والے کارکنا ن کو دینے کا فیصلہ کیا گیا .

جبکہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے سینئیر رہنما حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی پارٹی ٹکٹ اہم عہدوں پر فائز پارٹی رہنماؤں کے رشتہ داروں کو دئے جائیں گے. یاد رہے کہ گذشتہ رو ز بھی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے اور ان کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے تھے.

متعلقہ عنوان :