مولانا فضل الرحمن کا گوجرانوالہ ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس، شہداء کے ورثا ء کیساتھ اظہار ہمدردی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:15

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے گوجرانوالہ ٹرین حادثہ پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء کے ساتھ بھرپور ہمدردی کااظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حادثہ میں مسلح افوج کے جوانوں اور دیگر افراد کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے اور پوری پاکستانی قوم شہداء کی یونٹ، ان کے ساتھیوں، غم زدہ خاندانوں اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے،انہوں نے کہا کہ خدا وند تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہداء کے رتبے بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :