وزیر اعظم محمد نواز شریف ناروے کی ہم منصب ایما سولبرگ کی دعوت پر 7جولائی کو نارے کا ایک روزہ دورہ کرینگے

جمعہ 3 جولائی 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف ناروے کی ہم منصب ایما سولبرگ کی دعوت پر سات جولائی کو نارے کا ایک روزہ دورہ کرینگے ‘ دورے کے دور ان تعلیم اور ترقی کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرینگے یہ دس سال سے زائد عرصے میں کسی پاکستانی رہنما کا پہلا دورہ ہوگا وزارت خارجہ کے مطابق دورے کے دور ان وہ کانفرنس سے خطاب کے علاوہ کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرینگے نوازشریف ناروے کی وزیر اعظم سے مذاکرات بھی کرینگے وہ ناروے ولی عہد سے بھی ملیں گے وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم دورہ میں علاقائی ‘ دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر ناروے کی قیادت سے بات چیت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :