چیک پوسٹ پر افغان فورسز کی فائرنگ واقعہ ‘ پاکستان کا افغان سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج

جمعہ 3 جولائی 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان نے اسلام آبا د میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی کو وزارت خارجہ طلب کر کے اس ہفتے جنوبی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ پر افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکاوں کے زخمی ہونے پر احتجاج کیا وزارت خارجہ کے مطابق جانان موسیٰ زئی سے جنوبی شہر قندھار میں پاکستانی قونصلیٹ کے ایک اہلکار کی گرفتاری پر بھی احتجاج کیا گیا اس اہلکار کو بذور طاقت اٹھا کر حراست میں لے لیا گیا تھا دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ انگور اڈہ میں افغان سرحدی پولیس کی پاکستانی علاقے پر افغان سرحدی پولیس کی فائرنگ پر تفتیش کا اظہار کیا گیا افغان سفیر کوبتایاگیا کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کیلئے نقصان دہ ہیں اور ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں بیان کے مطابق افغان سفیر نے پاکستان کے خدشات کابل میں حکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا وزار ت خارجہ نے کہاکہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کے نتیجے میں حراست میں لئے گئے اہلکار کو رہا کر کے گزشتہ روز شام سفارتخانے کے حوالے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :